چھرا مار کا خوف موٹر سائیکل سے ٹکرانے والی خاتون نے دوڑ لگادی
شنیلا بنگلے میں داخل ہوگئی، کمرسے خون نکلتا دیکھ کربنگلے کے مالک نے اسپتال پہنچایا
ایک موٹرسائیکل سوار 40 سالہ شنیلا سے ٹکراکر فرار ہوگیا تاہم خاتون یہ سمجھی کہ چھرا مار ملزم نے اس پر حملہ کیاہے۔ فوٹو: فائل
چھرا مار ملزم کے خوف سے موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونیوالی خاتون نے دوڑ لگادی۔
حیدری تھانے کی حدودضیاالدین اسپتال کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار 40 سالہ شنیلا سے ٹکراکر فرار ہوگیا تاہم خاتون یہ سمجھی کہ چھرا مار ملزم نے اس پر حملہ کیاہے اوروہ خوفزدہ ہوکر بھاگتی ہوئی بنگلے میں داخل ہوگئی، خاتون کی کمر سے خون نکلتا دیکھ کربنگلے کے مالک صابر شاہ نے اسے نجی اسپتال پہنچایا اورون فائیو پر اطلاع دی جس کے بعد چھرا مار کوپکڑنے کے لیے پولیس کی دوڑیں لگ گئی۔
ایس ایچ اوحیدری ذوالفقارحیدر نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ چھری کے وارسے نہیں بلکہ موٹرسائیکل کاہینڈل لگنے سے زخمی ہوئی تھی جسے ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا، بنگلے کے مالک صابر شاہ نے بتایاکہ گھریلو ملازمہ بھاگتی ہوئی گھرمیں آئی تواس کا خون بہہ رہا تھا ہم سمجھے کہ چھرامار نے زخمی کیاہے تاہم بعد میں پتہ چلا کہ وہ موٹرسائیکل کاہینڈل لگنے سے زخمی ہوئی ہے۔