دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں برطانوی آرمی چیف

دونوں طرف سے سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، آئی ایس پی آر

دونوں طرف سے سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر نکلسن پیٹرک کارٹر نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اورعلاقائی امن و سلامتی کیلیے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اس ضمن میں پاکستانی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سر نکلسن پیٹرک کارٹر نے جمعہ کو یہاں جی ایچ کیو کے دورہ کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی، انھیں جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا، جنرل باجوہ اور برطانوی چیف آف اسٹاف سرنکوس پیٹرک کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ سیکیورٹی اور دفاع میں تعاون بڑھانے امور زیر غور آئے۔دونوں طرف سے سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالملکی نے بھی ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات بشمول دفاع اور تربیت میں تعاون کے امور زیر غور آئے۔
Load Next Story