بھارتی معاشی نمو آئندہ مالی سال 67 فیصد تک پہنچ جائیگی

افراط زر 6.2 فیصد سے کم اوربجٹ خسارہ 4.8 فیصد رہنے کی امید ہے، اقتصادی سروے جاری

افراط زر 6.2 فیصد سے کم اوربجٹ خسارہ 4.8 فیصد رہنے کی امید ہے، اقتصادی سروے جاری فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI:
بھارتی معیشت کی ترقی کی رفتار آئندہ مالی سال تیز ہو جائے گی، افراط زر میں کمی آئے گی اور بجٹ خسارے پر بھی قابو پالیاجائے گا۔


یہ بات بجٹ سے قبل جاری کیے گئے اقتصادی سروے میں کہی گئی۔ اقتصادی سروے کے مطابق اقتصادی تنزلی کا دور گزر گیا، معیشت بلندی کی جانب گامزن ہے، نئے مالی سال میں بھارتی معیشت 6.1سے 6.7 فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گی، رواں سال گروتھ ریٹ 5 فیصد رہنے کاامکان ہے۔

وزارت خزانہ میں چیف اقتصادی مشیر رگھورام راجن نے رپورٹ میں کہا کہ معاشی سست روی اصلاحی عمل کو تیز کرنے کیلیے انتباہ ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق آئندہ مالی سال افراط زر کی شرح موجودہ 6.62 فیصد سے کم ہونے اور بجٹ خسارہ 4.8 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے جبکہ رواں مالی سال بجٹ خسارہ ہدف کے مطابق 5.3 فیصد متوقع ہے، افراط زر میں کمی اور محدود خسارے سے شرح سود میں کمی کی راہ ہموار ہوگی۔
Load Next Story