جناح ٹرمینل فلائی اوور رواں سال مکمل ہوگا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ
تعمیر پر289 ملین روپے کی لاگت آرہی ہے،شہریوں کو سہولت ملے گی، منصوبوں کو مکمل کرنے کیلیے کام تیز کیاجائے
ایڈمنسٹر یٹر کراچی نے ہدایت کی کہ اس فلائی اوور کو مئی کے آخر تک مکمل کرلیا جائے۔
ISLAMABAD/PESHAWAR:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ شارع فیصل پر تعمیر ہونے والے جناح ٹرمینل فلائی اوور کو اسی مالی سال میں مکمل کرکے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
یہ فلائی اوور.782 289 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اور اس کی تکمیل سے ایئر پورٹ، نیشنل ہائی وے، پورٹ قاسم، ایکسپورٹ پروسسنگ زون اور پاکستان اسٹیل جانے والے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی، یہ بات انھو ںنے بدھ کے روز جناح ٹرمینل فلائی اوور کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، ڈائریکٹر جنرل پارکس اور ہارٹیکلچر نیاز سومرو، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، انھوں نے کہا کہ شہر کے انفراسٹر کچر کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے اور تمام زیر تعمیر منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلیے تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔
ایڈمنسٹر یٹر کراچی نے ہدایت کی کہ اس فلائی اوور کو مئی کے آخر تک مکمل کرلیا جائے، نیشنل ہائی وے پر ذوالفقار آباد آئل ٹینکر پارکنگ ٹرمینل کی تکمیل کے بعد اس شاہراہ پر مزید ٹریفک بڑھے گی اس لیے ضروری ہے کہ اس فلائی اوور کو جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے، پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ فلائی اوور 3 لین کا ہوگا جبکہ 570 میٹر طویل فلائی اوور میں9 اسپین ہونگے جبکہ چوڑائی10.5 میٹر ہو گی، انھوںنے بتایا کہ اس فلائی اوورکے ساتھ 2 یو ٹرن بنائے جائیں گے تاکہ راستہ تبدیل کرنے والی گاڑیوں کو طویل فاصلہ طے نہ کرنا پڑے، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز نے کہا کہ ہدایا ت کے پیش نظر اس فلائی اوور پر24 گھنٹے کام کیا جائے گا تاکہ مئی کے آخر تک اس فلائی اوور کو مکمل کرلیا جائے۔