جرمن ماڈل یولین شرما کی 3 بالی وڈ فلمیں ریلیز کیلئے تیار
پہلی بھارتی فلم میں تصوف سے لگاؤ رکھنے والی لڑکی کا کردارنبھایا،اداکارہ نے فلم کی ریلیزسے قبل ہی مزید5فلمیں سائن کرلیں
فلموں میں مختلف کردار ملے ہیں، مستقبل کے حوالے سے اچھی امیدیں رکھتی ہوں ،26 سالہ جرمن ماڈل و اداکارہ کی خصوصی گفتگو ۔ فوٹو : فائل
جرمن ماڈل یولین شرما کی تین بھارتی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔
ماڈل واداکارہ کی پہلی بھارتی فلم کی ریلیز سے قبل ہی انھیں 5 نئی فلموں میں کام مل گیا۔ بالی وڈ اداکارہ یولین شرما کی رواں سال 3 بالی وڈ فلمیں ریلیز کے لیے تیارہیں۔ یولین لکشمی شرما پہلی غیر ملکی اداکارہ ہیں جنھیں بالی وڈ میں آتے ہی پانچ فلمیں مل گئیں۔ جرمن اداکارہ و ماڈل یولین لکشمی شرما نے ان تمام ہندی فلموں کی ڈبنگ بھی خود کرائی ہے۔
2012 کے دوران اداکارہ کی پہلی فلم ''فرام سڈنی ود لو''کی ریلیز سے قبل ہی مزید 5 فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی اور یولین شرما نے یہ آفرز قبول کرکے فلمیں سائن کرلیں ۔اداکارہ یولین شرما کا کہنا ہے کہ نے ہندی فلم میں کام کرنے کا اپنا مزہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئی بھارتی فلموں میں اپنی پرفارمنس کو مقامی لوگوں کے رہن سہن کا بغور جائزہ لینے کے بعد بہتر بنایا ہے ۔
ہندی زبان پر عبور حاصل ہونے کی وجہ سے کوئی مشکل نہیں ہے۔ اس لیے مافی الضمیر بیان کرنے میں کوئی دقت نہیں رہی،انھوں نے کہا کہ تجربات سے پختگی آتی ہے اس لیے مختلف فلموں میں اپنے مختلف کردار نبھانے کے لیے کوئی تاخیر نہیں کی۔ جو بھی پیش کش ہوئی اس کو قبول کیا اور پھر شیڈول شوٹنگز میں حصہ لیا۔ اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگز کا سلسلہ جاری ہے اور نئی فلموں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہوں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلموں میں اپنی انفرادیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی۔آنیوالی فلموں میں اچھے کردار ملنے پر خوش ہوں ۔انھوں نے کہا کہ 12 جولائی کو اپنی سالگرہ مناتی ہوں۔ سفر کرنا اچھا لگتا ہے ،کام کے سلسلے میں دنیا کے مختلف ملکوں میں جانا ہوتا ہے۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں بھی جائوں محبت کا جذبہ اپنے ساتھ رکھتی ہوں۔
انھوں نے کہ ہر نئی صبح اٹھ کر اپنی زندگی کے بارے میں سوچتی ہوں اور اپنے کاموں کو پورا کرنے کی منصوبہ بندی کرتی ہوں۔ ایسے کام جو اچھے طریقے سے کرسکوں انھیں کو خوبی سے کرنے کی کوشش ہوتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ابھی چند فلمیں کی ہیں جن کی رواں سال ریلیز متوقع ہے ۔آنیوالی فلموں کی سینمائوں میں کامیاب نمائش ہی آگے بڑھنے کی راہیں متعین ہوگی ۔انھوں نے مزید کہا کہ اپنے مستقبل کے حوالے سے اچھی امیدیں رکھتی ہوں۔ دوستوں کے لیے دعاگو رہتی ہوں۔
فیملی کا خیال رکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔ہدایت کار پریتک چکرورتی نے پہلی بار موقع دیا ۔پریتک چکرورتی پرمود چکرورتی کے پوتے ہیں ۔فلم ''فرام سڈنی ود لو''میں ایک تصوف سے لگائو رکھنے والی لڑکی کا کردار نبھایا ۔یہ کردار نبھانا کوئی آسان نہ تھا تاہم اس پر بڑی محنت کی اور اسے کرکے دکھایا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں اب ایسا کردار نہیں ہے اب آنیوالی فلموں میں گیلمرس ،ڈریم گرل کا کردار نبھارہی ہوں۔ آیان مکھر جی کی آنیوالی فلم میں میرا کردار انتہائی دلکش ہوگا۔ یہ کردار شائقین کی توجہ بھی حاصل کرسکے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس کے ساتھ فلم ''نوٹنکی سالا''میں بھی عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل جینتے کی کوشش کی ہے۔
بالی وڈ میں نئی ہوں لیکن اپنے کام سے ثابت کروں گی کہ اناڑی بھی نہیں ہوں ۔انھوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر کو معیاری کام سے مزین کرنے کی کوشش بھی کرتی رہوں گی ۔ہر فلم کی کہانی پر دھیان دیتی ہوں اور کردار کو سمجھ کر ہی پرفارم کررہی ہوں ۔واضح رہے کہ 12 جولائی 1986 کو پیدا ہونے والی 26 سالہ جرمن ماڈل و اداکارہ یولین لکشمی شرما نے فلمی سفر کا آغاز فلم ''ٹرن لفٹ ''سے کیا۔ بھارت آکر ماڈلنگ کی پھر بالی وڈ میں کام شروع کیا۔ اداکارہ نے پہلی بھارتی فلم سائن کی اور اس کی ریلیز کے ساتھ ہی کئی فلمیں سائن کرلیں۔ اداکارہ یولین شرما کی تین بالی وڈ فلمیں مکمل کی جاچکی ہیں جنھیں رواں سال سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ ان فلموں میں ''نوٹنکی سالا''اور ''یاریاں''بھی شامل ہیں۔
بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی فلم انڈسٹری اس لحاظ سے اب وسعت اختیار کررہی ہے کہ اس میں کئی غیر ملکی بھی قسمت آزمائی کرکے کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کئی غیر ملکی چہرے بالی وڈ سے ہی شناخت بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔بالی وڈ نقادوں کے خیال میں جرمن ماڈل و اداکارہ یولین شرما بھی ایک اچھا اضافہ ہے، ان کی عمدہ پرفارمنس کے سبب ہی پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں نے انھیں نئی فلموں میںسائن کرنا شروع کیا ہے ۔