جواد احمد اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے

البم میں ایک ملی نغمہ اور ملک کے مزدوروں کے لیے بھی ایک گانا ریکارڈ کروایا ہے۔

البم میں ایک ملی نغمہ اور ملک کے مزدوروں کے لیے بھی ایک گانا ریکارڈ کروایا ہے۔ فوٹو : فائل

LOS ANGELES:
گلوکار جواد احمد اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جواد احمد کے مطابق ان کا نیا البم 23 مارچ تک عوام کے ہاتھ میں ہوگا۔

اس البم میں ایک ملی نغمہ اور ایک ملک کے مزدوروں کے لیے بھی گانا ریکارڈ کروایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ میرے نئی البم کو بیک وقت پاکستان اور ہندوستان میں ریلیز کیا جائیگا انھوں کہا کہ پاکستان تک اگر کوئی بھی میوزک ایلبم محدود رہے تو لوگ اسے جلد بھول جاتے ہیں مگر ہندوستان چونکہ شوبز کے اعتبار سے بڑی انڈسٹری ہے اس لیے وہاں فنکار کی پذیرائی بھی زیادہ ہوتی ہے۔




انھوں کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کودیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ہمارے حکمران بے حسی کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں ان کے کان پر جوں نہیں رینگتی اب عوام اور فنکاروں کو ملکر اپنی آواز اٹھانی ہوگی اور اس ملک کو سرمایہ داروں اور جاگیرداروں سے چھڑوانا ہوگا جواد احمد نے مزید کہا کہ ملک کے مزدوروں کا حال دیکھ کر میں نے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک گانا ریکارڈکروایا ہے جو اس البم میں شامل ہے جب کہ ایک ملی نغمہ بھی اس میں شامل کیاہے۔

نئے البم کی وڈیو پر بھی کام جاری ہے امید ہے ماضی کی طرح اس بار بھی عوام میرے کام کوپسند کریگی انھوں نے کہا اس ایلبم کے لیے میرا ہندوستان جانے کا ارادہ ہے وہاں کچھ دوستوں کی دعوت ہے اگر کوئی معیاری کام ملا تو ضرورکرونگا۔
Load Next Story