ٹنڈومحمد خان ایس این پی کے رہنما قاتلانہ حملے میں زخمی
بھینس پیڑی کے قریب کار سوار افراد کی دودو ہالیپوٹو پر فائرنگ، مقدمہ درج کر لیا گیا
پولیس نے زخمی دودو ہالیپوٹو کی چچا زاد بھائی علی اکبر ہالیپوٹو کی مدعیت میں4 ملزمان غلام قادر، علی محمد، دودو معشوق علی اور جعفر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مسلح افراد نے بھینس پیڑی کے قریب سندھ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر دودو ہالیپوٹو پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فریقین میں کافی عرصے سے زرعی زمین کی ملکیت کا تنازعہ چل رہا ہے، جبکہ زخمی دودو ہالیپوٹو کے مطابق ان کا اپنی برادری کے افراد سے تصفیہ کیلیے ایم پی اے کے بھائی عبدالطیف کی رہائش گاہ پر آج فیصلہ ہونا تھا، تاہم ان کے مخالفین اس فیصلے میں نہیں آئے، جس کے بعد وہ اپنی موٹر سائیکل پر واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ بھینس پیڑی کے قریب گاڑی میں سوار ان کے مخالفین نے ان پر حملہ کر دیا ۔
پولیس نے زخمی دودو ہالیپوٹو کی چچا زاد بھائی علی اکبر ہالیپوٹو کی مدعیت میں4 ملزمان غلام قادر، علی محمد، دودو معشوق علی اور جعفر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔