علی عظمت نے تھیٹر ڈرامہ ’’آنگن ٹیڑھا ‘‘میں آواز کا جادو جگایا
اشتیاق تھا ڈرامہ دیکھوں، انور مقصود نے معیاری کھیل لکھے ہیں، گلوکار۔
اشتیاق تھا ڈرامہ دیکھوں، انور مقصود نے معیاری کھیل لکھے ہیں، گلوکار. فوٹو: فائل
KARACHI:
گلوکار علی عظمت نے آرٹس کونسل میں جاری تھیٹر ڈرامہ آنگن ٹیڑھا میں اپنی آواز کا جادو جگاکرمحفل کو گرمادیا۔
علی عظمت نے کافی عرصے بعد کراچی کے کسی شو میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، انھوں نے تھیٹر ڈرامہ آنگن ٹیڑھا میں پرفارمنس کے بعد اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے انور مقصودکے اس ڈرامے کے بارے میں بہت سے لوگوں نے بتایا، مجھے بہت اشتیاق تھا کہ اس ڈرامے کو دیکھنا چاہیے۔
انور مقصود نے ماضی میں بہت معیاری کھیل لکھے ہیں، پاکستان میں تھیٹر کے فقدان کے باعث ایک خلا آگیا تھا مگر انور مقصود اور ضیامحی الدین نے ایک بار پھر معیاری تھیٹر ڈرامے پیش کرکے عوام کونیا تحفہ فراہم کیا ہے، اس موقع پر انورمقصود نے گلوکار علی عظمت کا شکریہ ادا کیا۔