رہنماؤں اور کارکنان کو تحفظ فراہم کیا جائےاہلسنّت والجماعت

جانثاران محمدؐ کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، مولانا اللہ وسایا ودیگر.

جانثاران محمدؐ کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، مولانا اللہ وسایا ودیگر.فوٹو اے ایف پی

اہلسنّت و الجماعت کے تحت کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کورنگی کراسنگ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

اس موقع پر اہلسنّت و الجماعت کے رہنمائوں مولانا اللہ وسایا صدیقی،مولانا طارق مسعود، مولانا محی الدین شاہ و دیگر نے کہا کہ اہلسنّت کے قتل پر حکومتی خاموشی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت کی خلاف کئی شکوک پیدا کررہی ہے،حکومت اگر پشت پناہی نہیں کررہی تو قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے جاتے ، جمعرات کو قیوم آباد میں ہونے والی جانثاران محمدؐ کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کورنگی کراسنگ پر اہلسنّت مقتول کارکن محمد انس کے جسد خاکی کے ہمراہ احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔




انھوں نے کہاکہ شہر میں بے گناہ اہلسنّت کارکنان کی لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک چکے ہیں ،قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوتے حکومت جواب دے ، اہلسنّت کے قتل پرگورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ کا نوٹس نہ لینا المیہ ہے ، اہلسنّت رہنما قاری امین کے قتل میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دہشت گرد کی سیاسی اور مذہبی شناخت کی وضاحت کیوں نہیں کی جاتی، انھوں نے مطالبہ کیا کہ اہلسنّت رہنماؤں کو حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جائے ،بعدازاں انتظامیہ کی جانب سے 24گھنٹوں میں مطالبات کے پورا کرنے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا گیا اورکورنگی کراسنگ روڈ پر محمد انس شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور قیوم آباد قبرستان میں میت کو سپرد خاک کیا گیا۔
Load Next Story