افغان کرکٹرز کے لیے ویرات کوہلی کا پیغام

میں کبھی افغانستان تو نہیں گیا مگر اس کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے، آپ کا وژن بہت ہی مضبوط ہے، کوہلی کا پیغام

میں کبھی افغانستان تو نہیں گیا مگر اس کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے، آپ کا وژن بہت ہی مضبوط ہے، کوہلی کا پیغام۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور:
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں افغان کرکٹرز کا حوصلہ بڑھا دیا۔


افغان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں حال ہی میں منعقد ہونے والے آپ کے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ایونٹ کی شاندار کامیابی پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ کے بہتر مستقبل کیلیے نیک خواہشات رکھتا ہوں، کرکٹ میں آپ کا اب تک کا جتنا سفر رہا ہے وہ کافی حیران کن ہے، میں ہمیشہ ہی آپ کے مقابلے فالو کرتا اور آپ جو پرفارمنس پیش کرتے ہیں، میں اسے میں دیکھتا ہوں، میں کبھی افغانستان تو نہیں گیا مگر اس کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے، آپ کا وژن بہت ہی مضبوط ہے۔ جواب میں افغان بورڈ نے ان کا اس پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

 
Load Next Story