اے این پی غیرمشروط طور پردوبارہ سندھ حکومت میں شامل
اے این پی ارکان سرکاری بینچوں پربیٹھیں گے جبکہ امیرنواب صوبائی وزارت سنبھالیں گے

پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا ۔
جس میں پیپلزپارٹی کی طرف سے آغا سراج درانی، ایازسومرو اور راشد حسین ربانی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے رانا گل آفریدی ، امیرنواب اور یونس بونیری نے شرکت کی۔
اجلاس میں دونوں پارٹیوں نے مختلف امور اور عوامل پرتفصیلی غورکیا اورپیپلزپارٹی کی جانب سے گزارش پرعوامی نیشنل پارٹی نے غیرمشروط طور پر صوبائی حکومت میں واپسی کا اعلان کیا ۔ اجلاس میں طے ہوا کہ جمعرات (آج) سے عوامی نیشنل پارٹی کے دونوں اراکین سندھ اسمبلی سرکاری بینچوں پربیٹھیں گے جبکہ امیرنواب نے اپنی صوبائی وزارت کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔