پاکستان کو بجلی مہنگی کرنی پڑے گی ایشیائی ترقیاتی بینک

حکومت سرکلر ڈیٹ ختم کر لے تو بینک بھاشا ڈیم کے لیے فنڈز دینے کو تیار ہے

حکومت سرکلر ڈیٹ ختم کر لے تو بینک بھاشا ڈیم کے لیے فنڈز دینے کو تیار ہے. فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لی پیک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بجلی مہنگی ہی کرنے پڑی گی کیونکہ بجلی مہنگی نہ کرکے سرکلرڈیٹ میں کیا جانے والا اضافہ عوام دوستی نہیں، یہ قرض عوام کے پیسوں ہی سے ادا ہوگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سرکلر ڈیٹ وفاق کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے، مہنگے تیل سے بجلی کب تک بنے گی، یا تو پاکستان ٹیکسوں کی آمدنی بڑھائے یا بجلی کے بل کی وصولیاں بہتر کرکے بجلی کے نقصانات کم کیے جائیں۔




ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سرکلر ڈیٹ میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔ ورنر لی پیک نے کہا کہ فرنس آئل کی بجائے کوئلے سے بجلی بنے تو سالانہ 150 ارب کی بچت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر حکومت سرکلر ڈیٹ ختم کر لے توبینک بھاشا ڈیم کیلیے فنڈز دینے کو تیار ہے۔
Load Next Story