پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل فارغ
نوٹیفکیشن جاری، خاور بھٹی کو جسٹس عبادالرحمان نے اپنی عدالت میں بھی نہیں آنے دیا
نوٹیفکیشن جاری، خاور بھٹی کو جسٹس عبادالرحمان نے اپنی عدالت میں بھی نہیں آنے دیا۔ فوٹو : اسکرین گریب
مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر پولیس افسر کو تھپڑ مارنے میں ملوث ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے بعد فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی نے خاور اکرام بھٹی کو اپنی عدالت میں پیش ہونے سے روک دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرزکی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ نمبر 8509 کے تحت خاور اکرام بھٹی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس نے خاور اکرام بھٹی کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی کی عدالت کیلیے بطور سرکاری وکیل مقرر کیا تھا۔جسٹس عباد الرحمان لودھی نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی افسروں کو تھپڑ مارنا سرکاری وکیل کو زیب نہیں دیتا، سرکاری وکلاء ریاست کے ملازم ہیں، کسی سیاسی جماعت کے نہیں۔