کراچی ضمانت مسترد ہونے پروکیل کی سیشن جج سے بدتمیزی
وکیل خلاف ریفرنس ارسال،عدالت نے بوگس چیک کے ملزم کی ضمانت مستردکردی تھی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق نے وکیل کی بدتمیزی اورعدالت کاتقدس پامال کرنے پروکیل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کیلیے ریفرنس بھیج دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کوفاضل عدالت نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ملوث احتشام کی درخواست ضمانت مستردکردی تھی جس پرملزم کے وکیل امتیازعلی غصے میں آگئے اورسیشن جج سے بدتمیزی اوران کے چیمبرپرٹھوکریں ماریں جس پر نائب قاصد نے منع کیا تواسے تشددکا نشانہ بنایا۔
بعدازاں عدالتی عملے نے نائب قاصد کو تشدد کرنے اوروکیل کے غیرمناسب رویہ کے خلاف احتجاج کیااورعدالتی امور پرکام چھوڑدیاتھا۔ فاضل عدالت نے وکیل کی جانب سے عدالت کا تقدس پامال کرنے پرڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی حسن فیروزکووکیل خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کیلیے ریفرنس بھیج دیا ہے،عدالتی نائب قاصد کی پٹائی کرنے پر جوڈیشل اسٹاف کے مرکزی رہنمائوں نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے پیرکو سٹی کورٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور وکیل کے رویے کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔