ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیربرقرار متعدد منسوخ کردی گئیں
ڈیزل کی قلت دورکرنے کیلیے لوکل پرچیزشروع کردی،ریلوے انتظامیہ،مسافروں کو مشکلات
ڈیزل کی قلت دورکرنے کیلیے لوکل پرچیزشروع کردی،ریلوے انتظامیہ،مسافروں کو مشکلات۔ فوٹو فائل
THIMPHU, BHUTAN:
ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہ اور انجنوں کی کمی کے باعث ملک بھر میں ٹرین آپریشن خراب ہوتا جا رہا ہے، لاہور ڈویژن سمیت دیگر شہروں کے درمیان آنے جانے والی ٹرینیں 4سے5گھنٹے کی تاخیرکا شکار رہیں جبکہ متعدد ٹرینوں کومنسوخ کردیا گیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ٹرین بلاوجہ لیٹ نہیں کی جاتی، انجنوں کی کمی پوری ہونے پر ٹرین آپریشن بہتر ہو جائے گا۔ دریں اثنا کراچی سے فیصل آباد آنے والی پاکستان ایکسپریس 12گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی۔ آئی این پی کے مطابق ڈیزل بحران اور بوگیوں کی کمی کی وجہ سے عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کے پروگرام کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ ریلوے انتطامیہ کے مطابق ڈیزل کی قلت دور کرنے کے لیے لوکل پرچیزشروع کی گئی ہے اور ایسے میں خصوصی ٹرینیں چلانے کے لیے محکمے کو دشواری کا سا منا ہے۔