ملک سے باہر جاکر بدنامی کا باعث نہیں بنا علی ظفر

جہاں بھی رہوں میرا دل پاکستان اور لاہور کے ساتھ دھڑکتا ہے، اداکار

جہاں بھی رہوں میرا دل پاکستان اور لاہور کے ساتھ دھڑکتا ہے، اداکار فوٹو : فائل

گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں میرے فن کی اتنی قدر نہیں کی گئی جتنی بھارت میں ہوئی ہے۔

میں دوسرے ملکوں میں کسی اور کی طرح بدنامی کا باعث نہیں بن رہا بلکہ میری وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے، جہاں بھی رہوں پاکستان اور لاہور کو ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں بھولتا۔ اپنے ایک انٹرویو میں علی ظفر نے کہا کہ بھارت میں میری اتنی سرگرمیاں ہوتی ہیں کہ مجھے پورے دن میں چند گھنٹے کے لیے آرام کا موقع ملتا ہے۔




اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں میرے فن کی قدر کے مقابلے میں بھارت میں زیادہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی رہوں میرا دل پاکستان اور لاہور کے ساتھ دھڑکتا ہے اور پاکستان کا نام روشن کرنا میری پہلی ترجیح ہوتا ہے۔
Load Next Story