خاتون سے بدتمیزی پربھارت کی تیراندازی ٹیم کے کوچ معطل

کوچ سنیل کمار ارجنٹائن میں جاری یوتھ ورلڈ آرچری چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم کے ہمراہ تھے

فوٹوفائل

بھارت کی تیراندازی ٹیم کے مشترکہ کوچ سنیل کمار کو برطانوی ٹیم کی خاتون پلیئر کو زبردستی گلے لگانے پر آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا ( اے اے آئی ) نے معطل کردیا، اس واقعے پر انھیں فوری طور پر وطن بھی واپس بھجوادیاگیا ہے۔


ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار ارجنٹائن میں جاری یوتھ ورلڈ آرچری چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم کے ہمراہ تھے، اے اے آئی کے سیکریٹری جنرل انیل کیمینیائی نے کہا ہے کہ ہمارے کوچ کا برتاؤ قواعد کے منافی تھا لہذا ہم نے انھیں فوری طور پر معطل کردیا ہے، ہم اس حوالے سے انٹرنیشنل فیڈریشن برطانوی ٹیم سے آنیو الی رپورٹس کے بعد اندرونی انکوائری کی جائے گی اور پھر کوچ کیخلاف مزید ایکشن لینے کا فیصلہ ہوگا۔
Load Next Story