اہلیہ کو جلانے کی کوشش پر ملزم کو 5برس قید اور ہر قید اور ہرجانے کا حکم
فاضل عدالت نے سلیم کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا،50 ہزار روپے بطور ہرجانہ متاثرہ خاتون کو ادا کرنیکی ہدایت بھی کی
فاضل عدالت نے سلیم کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا،50 ہزار روپے بطور ہرجانہ متاثرہ خاتون کو ادا کرنیکی ہدایت بھی کی فوٹو: فائل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی راشدہ صدیقی نے اہلیہ کو قتل کی نیت سے جلانے کی کوشش کرنے کے الزام میں ملوث مجرم سلیم کو جرم ثابت ہونے پر 5برس قید اور 50 ہزار روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مجرم کو ہرجانہ ادا نہ کرنے پر مزید 6ماہ جیل میں رہنا ہوگا ، مجرم ضمانت پر تھا فاضل عدالت نے ضمانت منسوخ کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے ، استغاثہ کے مطابق ملزم اپنی اہلیہ مسماۃ آمنہ پر شک کرتا تھا اور اکثر اوقات اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا ،دسمبر2010 کو ملزم نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کی نیت سے جلانے کی کوشش کی جس کے باعث وہ جھلس گئی تھی ، متاثرہ خاتون کے بیان پر تھانہ ناظم آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا ، بعدازاں ملزم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا تھا ، دوران سماعت میڈیکل رپورٹ ایم ایل او اور مدعیہ کے بیان نے استغاثہ کی مدد کی تھی، ملزم کے خلاف تھانہ ناظم آباد میں مقدمہ درج تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے جنرل اسٹور کے مالک اور خریداروں کو لوٹنے کے الزام میں ملوث ملزم عثمان کو جرم ثابت ہونے پر3 برس قید اور 5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ جیل میں رہنا ہوگا ، استغا ثہ کے مطابق 17فروری 2012کو اپنے مفرور ساتھی کامران ساحل کے ہمراہ سچل میں واقع مدعی حضور بخش کے جنرل اسٹور میں داخل ہوئے اور دو خریداروں اور دکاندار سے رقم ، موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے تاہم فرار ہوتے ہوئے مذکورہ ملزم کو لوگوں نے موقع پر پکڑ کر تشدد کے بعد تھانہ سچل کے حوالے کردیا تھا ،عدالت میں ملزم کو گوہواں نے شناخت کیا تھا ۔