پاکستانی اوپنر امام الحق سلیم الٰہی کا ہمسر بن جانے سے لاعلم

جب آؤٹ ہو کر آیا تو کپتان سرفراز احمد نے مجھے اس ریکارڈ کے بارے میں آگاہی دی، امام الحق

جب آؤٹ ہو کر آیا تو کپتان سرفراز احمد نے مجھے اس ریکارڈ کے بارے میں آگاہی دی، امام الحق۔ فوٹو : فائل

پاکستانی اوپنر امام الحق ڈیبیو پر سنچری داغ کر سابق بیٹسمین سلیم الہی کا ہمسر بن جانے سے ابتدا میں لاعلم رہے۔


امام الحق ڈیبیو میں سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی بنے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں اولین ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری کو بہت بڑا اعزاز سمجھتا ہوں لیکن سچ یہ ہے کہ مجھے یہ نہیں پتہ تھا کہ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والا دوسرا پاکستانی ہوں، میں جب آؤٹ ہو کر آیا تو کپتان سرفراز احمد نے مجھے اس ریکارڈ کے بارے میں آگاہی دی۔

واضح رہے کہ سلیم الہی نے بھی ون ڈے انٹرنیشنل میںڈیبیو پر سنچری بنائی تھی۔
Load Next Story