پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
چوتھا ون ڈے آج ہوگا، قومی ٹیم کلین سوئپ کی جانب قدم بڑھانے کیلیے پرعزم، امام الحق سے دوبارہ عمدہ پرفارمنس کی توقع
آئی لینڈرز ایک روزہ مقابلوں میں مسلسل11ویں شکست کا رخ موڑنے کیلیے کوشاں۔ فوٹو : اے ایف پی
پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی لینڈرز پر غلبہ قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔
سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے تینوں میچز میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے گرین شرٹس اب شارجہ میں بھی مسلسل 2فتوحات کیساتھ کلین سوئپ کا مشن مکمل کرنے کی کوشش کرینگے،اس وینیو پر پہلا میچ آج کو کھیلا جائے گا۔
دوسرے میچ میں تھوڑا ڈگمگانے کے بعد تیسرے میں پاکستان کی بیٹنگ فارم لوٹ آئی،مسلسل ناکام احمد شہزاد کا خلا پرکرنے کیلیے لائے جانے والے امام الحق نے ڈیبیو پر ہی سنچری بناکر روشن مستقبل کی نوید سنائی،اوپنر سے ایک بار پھر بڑی اننگز کی امیدیں وابستہ ہیں، ورلڈ الیون کیخلاف ہوم سیریز کے بعد ابھی تک یواے ای میں بھی ففٹی نہ کرپانے والے فخرزمان کا سب سے بڑا سکور43 دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں تھا، اوپنر کو شارجہ کے چھوٹے میدان میں باؤنڈری قریب ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔
بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک بھی اچھی فارم میں ہیں، انجرڈ محمد عامر کی کمی محسوس نہ ہونے دینے والے پیسرز حسن علی،جنید خان اور رومان رئیس آئی لینڈرز کی کمزور بیٹنگ پر کاری ضربیں لگانے کیلیے تیار ہونگے، شاداب خان بھی کنڈیشزکا بہتر استعمال کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ البتہ بولنگ ایکشن شکوک کی زد میں آجانے کے بعد محمد حفیظ ان کا ساتھ دیتے ہوئے اعتماد کی کمی محسوس کرسکتے ہیں۔
سری لنکن ٹیم بیٹسمینوں کی طرف سے بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل 11ویں شکست کا رخ موڑنے کی کوشش کریگی، اپل تھارنگاکوکریزپردیر تک ساتھ دینے والے کسی کھلاڑی کی تلاش ہے، دوسرے تجربہ کار بیٹسمین دنیش چندیمل کو اپنی اور ٹیم کی ساکھ بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔
ابوظبی میں آنکھ پر گیند لگنے سے انجری کا شکار ہونے والے چمارا کاپوگدیرا کی شمولیت مشکوک ہے،ان کی جگہ کوشل مینڈس کو شامل کیا جاسکتا ہے،اگر کاپو گدیرا فٹ ہوگئے تو سری وردانا کوباہر بٹھائے جانے کا امکان ہے، لاہیرو گاماگے سمیت بولرز کی بہتر لائن لینتھ کپتان کی مشکلات میں کمی کا ذریعہ بن سکتی ہے، شارجہ میں رات کو پڑنے والی اوس کی وجہ سے بعد میں بولنگ کرنے والی ٹیم کیلیے مسائل ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس وینیو پر گزشتہ 5باہمی مقابلوں میں پاکستان فاتح رہے رہا، آئی لینڈرز نے یہاں آخری میچ 2002میں جیتا تھا۔