بھارتی بورڈ نے آفیشلز کو معاوضوں کیلیے ترسا دیا
ڈومیسٹک میں امپائرز، ریفریز اور ویڈیواینالسٹ کو یومیہ الائونس تک نہیں ملا
بلیک لسٹ ہونے کے خوف سے متاثرہ افراد احتجاج بھی نہیں کرپارہے۔ فوٹو: فائل
دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے میچ آفیشلز کو معاوضوں کیلیے ترسا دیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے رواں ڈومیسٹک سیزن کے دوران ابھی تک آفیشلز، اسکوررز، ویڈیو اینالسٹس ودیگر کو ابھی تک کوئی بھی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ ڈومیسٹک کیلنڈر کا آغاز دلیپ ٹرافی سے ہوا جبکہ اب تک رنجی ٹرافی کے بعد دو رائونڈز کھیلے جاچکے ہیں، مجموعی طور پر ان مقابلوں میں 115 امپائرز 62 میچ ریفریز، 170 ویڈیو اینالسٹس اور 150 اسکوررز کو یومیہ اعزازیہ تک نہیں ملا ہے۔
مذکورہ آفیشلز و دیگر لوگوں کو یومیہ الائونس کی مد میں 750 روپے ملتے ہیں، عام طور پر بورڈ کی جانب سے ہر چند دنوں بعد ادائیگی کردی جاتی ہے لیکن اس بار تو ایک ماہ سے بھی زیادہ ہوگیا ہے کہ کسی کو کوئی رقم نہیں ملی اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اگلے چند روزہ میں انھیں گزربسر کے لیے کچھ رقم مل جائے گی۔
ایک ویڈیو اینالسٹ کا کہنا تھاکہ بورڈ کو سمجھنا چاہیے کہ ہم لوگ بڑی فیملیز سے تعلق نہیں رکھتے، ہم میں سے بہت سارے چھوٹی موٹی نوکریاں کرکے گزارا کرتے ہیں، مجھے مسلسل تین میچز میں ذمہ داری کا بولا گیا ہے، میرے لیے اگلے 20 روز تک اپنی جیب سے خرچ کرنا بہت ہی مشکل ہوگا۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ آفیشلز وغیرہ مستقبل کیلیے بلیک لسٹ ہونے کے خوف سے احتجاج تک نہیں کرپارہے ہیں۔ رواں سیزن کے آغاز سے قبل بی سی سی آئی کی جانب سے امپائرز، میچ ریفریز، ویڈیو اینالسٹس اور اسکوررز کے لیے مختلف شہروں میں قائم اکیڈمیز میں دو روزہ سیمینارز کا انعقاد کیا گیا تھا مگر ان کی مشکلات کا کوئی بھی تدارک نہیں کیا گیا۔
اس باربی سی سی آئی کی جانب سے تمام ڈیلی الائونس میچ آفیشلز کو آن لائن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے میزبان ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہر میچ کی صبح آفیشلز، اسکوررز اور ویڈیو اینالسٹس میں یومیہ الائونس کا سلسلہ بھی رک گیا اور انھیں کوئی آن لائن رقم بھی نہیں ملی۔