یاوجینگ پاکستان میں چین کے نئے سفیر مقرر

 اسلام آباد: چین نے سن ون ڈونگ کے سبکدوش ہونے کے بعد یاوجینگ کو پاکستان میں نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چین نے یاوجینگ کو پاکستان کے لئے اپنا نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔ پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے چینی سفیر اس سے قبل افغانستان میں بھی سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یاوجینگ سابق چینی سفیر سن وی ڈونگ کے سبکدوش ہونے کے بعد تعینات کئے گئے ہیں جب کہ سن وی ڈونگ نے بطور سفیر پاکستان میں 3 برس تک اپنے فرائض انجام دیے۔