آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ایئر چیف مارشل

مسلح افواج کیساتھ مل کرضرب عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب آپریشنز کیے،سہیل امان

مسلح افواج کیساتھ مل کرضرب عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب آپریشنز کیے،سہیل امان۔ فوٹو : فائل

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ایئرہیڈ کوارٹر میں پاک فضائیہ کے زیراہتمام ایئرپاور کے موضوع پر منعقدہ 2روزہ عالمی سیمینار کے اختتامی سیشن میں کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ سیمینار میں 18ممالک کی فضائی افواج سے آنے والے مقررین اور مبصرین نے " ایمرجنگ ٹرینڈز اِن ایئر پاور" کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


بطور مہمان خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اس سیمینار میں غیر روایتی خطرات سے نبردآزما ہونے کے لیے ایئر پاورکی اہمیت کواجاگر کیا۔ انھوں نے پاک فضائیہ کے مسلح افواج کے ساتھ مل کرضرب عضب اورآپریشن ردالفساد جیسے کامیاب آپریشنز کا بھی ذکر کیا۔ اسی ضمن میں انھوں نے دوست ممالک کی فضائی افواج کو حال ہی میں قائم کردہ پاک فضائیہ کے ایئر پاور سینٹرآف ایکسیلینس میں تربیتی تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

پاک فضائیہ کے سینئر حاضر سروس اور رٹائرڈ افسران ،پاکستان میں موجود غیر ملکی دفاعی اور فضائی اتاشی، دفاعی تجزیہ کار اور مختلف تعلیمی اداروں کے نمایاں افراد بھی سیمینار میں موجود تھے۔
Load Next Story