سندھ ہائیکورٹ نوجوان کی بازیابی کیلیے پولیس افسران کو نوٹس جاری

7مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم، کوٹ ڈیجی پولیس نے میرے بیٹے کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے، شہری کی پٹیشن

پٹیشنرنے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بڑے بیٹے ولی محمد برڑو نے محمد پریل کے ساتھ کاروبار کیا تھا جو تنازع کے بعد مسلح افراد کے ہمراہ فصلیں کاٹ کر لے گیا۔فوٹو: فائل

KARACHI:
سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے خیر پور کوٹ ڈیجی کے رہائشی بخشل برڑو کی اپنے بیٹے امید علی کو حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف اور بازیابی کے لیے دائر پٹیشن پر ایس ایس پی خیر پور اور ایس ایچ او کوٹ ڈیجی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے محبوس نوجوان کو بایاب کروا کر7 مارچ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پٹیشنرنے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بڑے بیٹے ولی محمد برڑو نے محمد پریل کے ساتھ کاروبار کیا تھا جو تنازع کے بعد مسلح افراد کے ہمراہ فصلیں کاٹ کر لے گیا۔ مسلح افراد کی دھمکیوں پر وہاں سے جان بچا کر بھاگے۔




پولیس نے اس کے دوسرے بیٹے امید علی برڑو پر جھوٹے مقدمات درج کر لیے ہیں، 2 فروری کو ایس ایچ او کوٹ ڈیجی سوہو راہو میرے بیٹے کو ہمراہ لے گیا جس کی گرفتاری ظاہر نہیںکی جا رہی۔ پٹیشن میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ بیٹے کی گرفتاری ظاہر کی جائے۔
Load Next Story