ماتلی ہندوئوں سے زیادتی اور منشیات فروشی کیخلاف دھرنا

نوجوان نسل تباہ ہوگئی، پولیس لاقانونیت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی، مظاہرین

رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ بد امنی اور منشیات کے کاروبارکو ختم کیا جائے۔ فوٹو: فائل

ہندو برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور شہر میں بد امنی، لاقانونیت اور منشیات فروشی کے خلاف ماتلی کے سیکڑوں شہریوں اور ہندو برادری کے سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

جس کی وجہ سے حیدرآباد، بدین، ٹنڈو خان، ڈگری، گولارچی، پنگریو روڈ مکمل طور پر بند رہا اور سیکڑوں گاڑیاں کھڑی ہوگئیں۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گل محمد شاہ، خالد منگی، محمد علی خاصخیلی، استاد ہیرو اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ سندھ میں ہندو برادری سے زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔




جبکہ ماتلی اور و نواح میں، لاقانونیت، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں ہیں جبکہ کھلے عام منشیات کی خرید و فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ بد امنی اور منشیات کے کاروبارکو ختم کیا جائے۔
Load Next Story