عمدہ پرفارمنس سے فلمی کرداروں کو یادگار بنادوں گی امریتا راؤ

نئی فلم’’جولی ایل ایل بی‘‘کے گیتوں کی ویڈیوزجاری،رواں سال مداحوں کے درمیان رہوں گی،کرداروں کے انتخاب میں مشکل نہیں رہی

فٹ رہنے کے لیے ورزش کرتی ہوں، نئی فلم ’’سنگھ صاب دی گریٹ‘‘ میں اہم کردار نبھا رہی ہوں،31 سالہ بالی وڈ اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ امریتا راؤ کی نئی کامیڈی فلم ''جولی ایل ایل بی ''کے گیتوں کی ویڈیوز جاری کردی گئی ہیں۔جس کا بہت اچھا رسپانس سامنے آیا ہے، امریتا راؤ کے ساتھ اس فلم میں ارشد وارثی اور بومن ایوانی بھی اہم کرداروں میں جلوہ گرہورہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں کام کررہی ہوں اور دو نئی فلمیں آیندہ برس ریلیز کی جائیں گی عمدہ پرفارمنس سے فلمی کرداروں کو یادگار بنادوں گی۔ امریتا راؤ کا کہنا ہے کہ میرے لیے رواں سال کا آغاز ہی بہت اچھا ثابت ہورہا ہے ۔نئی فلمیں مکمل ہوکر سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ اپنے کام پر بھرپور توجہ دیتی ہوں اور جسم کو بھی ٹھیک رکھنے کے لیے ورزش بھی کی ہے۔ خود کو فٹ رکھتی ہوں،اب نئے کرداروں کے انتخاب کے حوالے سے بھی کوئی مشکل نہیں رہتی۔

31 سالہ بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں نئی فلموں کے ساتھ نئے سال کے دوران اپنے مداحوں کے درمیان رہوں گی۔ اس کے بعد بھی کام کرتی رہوں گی۔ اپنی عمدہ پرفارمنس سے فلمی کردار کو یادگاربنانے کی کوشش کروں گی۔مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے جس پر ان کی ممنون ہوں۔اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گی۔ امریتا نے کہا کہ نئے سال کے دوران ریلیز ہونے والی فلموں ''جولی ایل ایل بی ''اور فلم ''سنگھ صاب دی گریٹ ''میں اہم کردار نبھارہی ہوں۔ بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم ''لو یو ''بھی نئے سال میں آئے گی۔

انھوں نے بتایا کہ فلم ''جولی ایل ایل بی ''رواں ماہ کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔جب کہ فلم ''سنگھ صاب دی گریٹ'' میں رواں سال اگست میں ریلیز کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ امسال میری اہم فلمیں آرہی ہیں ان میں میرا کردار روٹین سے ہٹ کر ہوگا ۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کسی فنکار کے لیے وہ بڑا کٹھن وقت ہوتا ہے جب اسے کسی فلم کی ڈیمانڈ پر وزن بڑھانے یاکم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ اس دوران جو خوراک ہم روٹین میں لے رہے ہوتے ہیں انھیں تبدیل کرنا پڑتا ہے اور ورزش بھی کرنا ہوتی ہے۔


انھوں نے کہا کہ شاہد کپور اور سہیل بھی سبزی خور ہیں۔ واضح رہے کہ 17جون 1981کو ممبئی میں پیدا ہونے والی امریتا راؤ نے ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ 2002 میں اداکارہ کی پہلی فلم''اب کے برس''ریلیز ہوئی۔ پھر فلم ''بھگت سنگھ ''میں کردار نبھایا مگر ان کی 2003میں آنیوالی فلم''عشق وشق''نے دھوم مچادی ،اس فلم میں ان کی بہترین اداکاری کو پسند کیا گیا ،لوگوں نے اس پر بہت اچھا رسانس دیا اس کے ساتھ ہی اداکارہ اس فلم کے لیے بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کی گئیں ۔اسی سال ان کی فلم ''مستی ''بھی ریلیز ہوئی۔ 2004 میں فلم ''میں ہوں ناں''میں پرفارم کیا ۔اسی برس فلم ''دیوار''میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرکے شائقین کے دل جیتے۔ امریتا راؤ نے 2005 میں فلم ''واہ لائف ہوتو ایسی ''میں جلوے دکھائے۔



2006 میں فلم ''پیار مہان''اور ویواہ'' میں روٹین سے ہٹ کر کردار نبھایا ۔2007 میں فلم ''ہے بی ''میں آئٹم سانگ کیا پھر فلم ''مائی نیم از انتھونی ''میں ریا کا کردار نبھایا ۔اسی سال ایک تلگوفلم بھی کی ۔2008 میں فلم ''شریا''اور فلم ''ویلکم ٹو سجن پور ''میں پرفارم کیا ،ان میں فلم ''ویلکم سجن پور '' میں عمدہ پرفارمنس پر اداکارہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسی سال فلم'' وکڑی ''میں بھی کام کیا ۔جب کہ فلم ''لائف پارٹنر''میں مختصر کردار نبھایا ۔2009 میں فلم ''شارٹ کٹ ''''دی گن از آن''میں اداکاری کی ۔ 2010 میں فلم ''جانے کہاں سے آئے ہیں'' میں بھی مہمان اداکارہ کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھائے ۔اس کے بعد 2011 میں جو فلم ریلیز نہ ہوسکی اسے بھی ابرواں سال ریلیز کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ امریتا راؤ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہیں گی ۔امریتا کا کہنا ہے کہ انھوں نے ممبئی کے اسکول اور کالج سے ابتدائی تعلیم حاصل کرکے سائیکالوجی میں گریجوایشن کی ہے ۔ اداکارہ کی نئی فلم ''جولی ایل ایل بی'' بھی ریلیز کی جارہی ہے ۔اس فلم کی تشہیری مہم چلائی جارہی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کے لیے کوشاں ہوں ۔انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلم میں اپنا کردار خوبی سے نبھانے کی کو شش کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلم میں جو بھی کردار ملا ہے اس پر بہت محنت کرتی ہوں اور میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ شائقین کو بھی میری پرفارمنس پسند آجائے۔ انھوں نے کہا کہ آیندہ بھی اپنے کام پر توجہ دیتی رہوں گی ۔ادھر بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے خود کو فٹ رکھا ہے اور ان کی اب تک اچھی پرفارمنس دیکھنے کو ملی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ امریتا راؤ کی نئی فلموں سے اچھی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔
Load Next Story