جینیفرلارنس نے فلمی لباس فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا
ماہرین توقع ظاہرکررہے ہیں کہ ان کے کپڑے 500 سے لے کر 1500 ڈالرتک فروخت ہوسکتے ہیں۔
ماہرین توقع ظاہرکررہے ہیں کہ ان کے کپڑے 500 سے لے کر 1500 ڈالرتک فروخت ہوسکتے ہیں۔ فوٹو : فائل
آسکرایوارڈ جیتنے والی امریکی اداکارہ جینیفرلارنس نے فلم ''سلور لیننگ پلے بک'' میں زیب تن کیے چند کپڑے فروخت کرنیکا فیصلہ کیاہے۔
ڈائریکٹر ڈیوڈ او روزل کی فلم میں عمدہ کارکردگی پر85 ویں اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والی 22 سالہ جینیفرنے چند کپڑے فروخت کے لیے پیش کردیے ہیں۔استعمال شدہ اشیا کے آن لائن ڈیلر نیٹ ڈی سینڈر پران کے چند کپڑے آویزاں کردیے گئے ہیں جن میں وہ سفید اسکن ٹائیٹ ڈانس پینٹ بھی شامل ہے جوانھوں نے فلم میں پہن رکھی تھی۔
جینیفرنے کل پانچ کپڑے آکشن کے لیے پیش کیے ہیں، ماہرین توقع ظاہرکررہے ہیں کہ ان کے کپڑے 500 سے لے کر 1500 ڈالرتک فروخت ہوسکتے ہیں۔ آکشن ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جینیفرلارنس اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیںاس وجہ سے بھی ان کے لباس کواہمیت حاصل ہوگی۔