محکمہ تعلیم ڈائریکٹر اسکولز کے جاری کردہ تقررنامے وبال بن گئے

تعیناتیوں کیلیے 2درجن سے زائد افراد نے محکمہ تعلیم کے دفترپردھاوابول دیا.

افسرکی عدم موجودگی میں عملے کی پٹائی،افسران نے دفاترمیں بیٹھنا چھوڑدیا. فوٹو: فائل

LAKKI MARWAT:
ڈائریکٹراسکولز کراچی کی جانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں کے سلسلے میں جاری کیے گئے تقررنامے محکمہ تعلیم کیلیے وبال بن گئے ہیں۔

تقررنامے لینے والے افرادنے اپنی تعیناتیوں کے آرڈر حاصل کرنے کیلیے جمعہ کوبولٹن مارکیٹ میں قائم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس پردھا وا بول دیا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرکی عدم موجودگی میں ان کے عملے کی پٹائی کردی، تقررنامے ہاتھوں میں لیے 2 درجن سے زائد افرادنے وہاں موجود کلرک اور چوکیدار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایااورعملے کوزردوکوب کرنے کے بعد دفتر میں اپنے تالے ڈالنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر وہاں موجود عملہ بمشکل اپنی جان بچاکر بھاگاجبکہ کچھ افرادنے اطراف کے تعلیمی دفاترمیں چھپ کراپنی جان بچائی، ''ایکسپریس'' کوعملے کے بعض افرادنے بتایاکہ تشددکرنے والے افرادنے انھیں پیرتک تعیناتیوں کے حکم نامے جاری کرنے کاوقت دیاہے، ان کاکہناتھاکہ اگریہ حکم نامے جاری نہیں ہوئے تومنگل کودفترمیںمزیدہنگام آرائی کی جائے گی، واضح رہے کہ خلاف ضابطہ بھرتیوں کے سلسلے میں تقررنامے حاصل کرنیوالے ان سیکڑوں افراد کے خوف سے کراچی میں متعلقہ تعلیمی افسران نے اپنے دفاترمیں بیٹھناچھوڑدیاہے اوربعض افسران انتہائی ضروری امورنمٹانے کے لیے شام کے وقت اپنے دفترآتے ہیں۔




ایجوکیشن افسربشیرعباسی، ڈی اوایلیمنٹری فیمیل فرناز ریاض اورڈی اوایلیمنٹری میل ممتاز شیخ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے اپنے دفاترہی نہیں گئے، ان افسران کاکہناہے کہ ڈائریکٹراسکولز کراچی قاسم بلوچ نے جن سیکڑوں افرادکوخلاف ضابطہ تقررنامے جاری کیے ہیں وہ افرادتعیناتیوں کے حکم نامے لینے کے لیے دفترآرہے ہیں لہٰذاان افرادسے بچنے کے لیے دفترنہ جاناہی بہترہے۔

''ایکسپریس'' نے جب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسربشیرعباسی سے رابطہ کیا توانھوں نے واقعہ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ افرادکراچی میں جے ایس ٹی کی خالی اسامیوں پراصرارکررہے ہیں جبکہ ہم نے جے ایس ٹی کی خالی اسامیاں این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدواروں کے لیے محفوظ کررکھی ہیں، ایک سوال پربشیرعباسی کاکہناتھاکہ اگروہ دفترجاناشروع کردیں توان افرادکے دبائو کے سبب کراچی میں جے ایس ٹی کی ایک اسامی بھی نہیں رہے گی، ہم نے سیکریٹریٹ میں موجود اپنے اعلیٰ افسران کومعاملے سے آگاہ کردیاہے، افسران کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ چندروز مزیدانتظارکرلیں پھرقاسم بلوچ کیخلاف کارروائی کریں گے۔
Load Next Story