شیعہ نوجوان رہا نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج ہوگا وحدت المسلمین
محب وطن افرادکو لڑانے کی سازش ہے، ٹارگٹ کلرزکو عوام کے سامنے لایا جائے.
محب وطن افرادکو لڑانے کی سازش ہے، ٹارگٹ کلرزکو عوام کے سامنے لایا جائے. فوٹو: ایکسپریس
مجلس وحدت المسلمین نے ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اوڈھو پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انھیں فی الفور برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔
پیپلز پارٹی، پولیس اور خفیہ ادارے ہمیشہ سے دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے آئے ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما اصغر عباس زیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک گیر دھرنوں میں شیعہ و سنی عوام نے دہشت گردوں کیخلاف اپنی آواز کو بلند کیا جس سے دہشت گردی کے خلاف غیر اعلانیہ اتحاد وجود میں آیا۔
اس اتحاد سے خوفزدہ ہوکر پاکستان دشمن عناصر نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے لیے محب وطن افراد کو آپس میں لڑانے کی سازش کا آغاز کیا ہے، گرفتار ٹارگٹ کلرزکی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں، ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اکبر اوڈھو کراچی میں موجود دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کرنا بند کریں، دہشت گرد جاوید اوڈھو کے زیراثر علاقے میں ہی شیعہ و سنی عوام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں، اصغر عباس زیدی نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا اعلان کرے اورجاوید اکبر اوڈھو کو فوری برطرف کرے۔