مچھروں کی بہتات کے باوجود بلدیہ عظمیٰ کی اسپرے مہم معطل
ملیریا اور ڈنگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا،طبی مسائل جنم لے رہے ہیں، مچھرمار مہم فوری شروع کی جائے، شہری.
ملیریا اور ڈنگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا،طبی مسائل جنم لے رہے ہیں، مچھرمار مہم فوری شروع کی جائے، شہری. فوٹو: آن لائن
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مچھرمار جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم غیر اعلانیہ طورپر بندکردی ہے جس کی وجہ سے شہر میں مچھر اور مکھیوں کی بھرمارہوگئی ہے۔
کراچی میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے شہر یوںکوایک بار پھرملیریااورڈنگی وائرس کاخوف طاری ہوگیا، شہر میں گندگی غلاظت اورجگہ جگہ تعفن سے حشرت الارض میں بھی ہولناک اضافہ ہوگیا ہے جس سے شہریوں میں مختلف اقسام کی الرجی اوردیگر طبی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں، شہریوںکاکہنا ہے کہ کراچی میں بلدیہ عظمیٰ نے گذشتہ کئی ماہ سے جراثیم کش ادویات کی مہم غیر اعلانیہ طور پر بندکررکھی ہے جس کی وجہ سے شہر میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہوگئی ہے ، بلدیہ عظمیٰ میں انتظامی تبدیلیوںکی وجہ سے متعلقہ افسران نے من پسند تعیناتیوں کیلیے بھاگ دوڑ شروع کررکھی ہے۔
دوسری جانب ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈنگی اور ملیریا کے مرض میں شدت آرہی ہے، مچھروں کی بھرمارکی وجہ سے ڈنگی وائرس کا شکارمریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ان ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈنگی کے ساتھ ملیریا کے مرض میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میںآیا ہے جبکہ بیشتر مریضوں میں ڈنگی اور ملیریا دونوں مرض ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، ماہرین طب اور عوام نے بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر سے اپیل کی ہے کہ کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر مچھرمار مہم شروع کی جائے۔