پنجاب کالونی پولیس نے منصور نیازی کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا

ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،جلد پکڑ لیں گے،تفتیشی افسر کی گفتگو.

پنجاب چورنگی کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے منصور نیازی کی یادگار تصویر۔ فوٹو: فائل

پنجاب کالونی میں نوجوان کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا گیاہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا گیاہے بہت جلد گرفتاری عمل میں آجائیگی، تفصیلات کے مطابق فرئیر تھانے کی حدود پنجاب کالونی گلی نمبر21 مکان نمبرC4/1 کے رہائشی منصور خان نیازی عرف عالمگیر ولد کیپٹن (ر) ڈاکٹر شیر بہادر خان نیازی کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے ،پولیس انکی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کر رہی ہے۔




ملزمان کی رہائش گاہ کا پتہ چل گیا ہے تاہم وہ واردات کے بعد سے اپنی رہائش گاہ پر نہیں ہیں اور کسی اور مقام پر اپنا ٹھکانہ بنایا ہوا ہے، یہ بات فرئیر تھانے کے انویسٹی گیشن انچارج انسپکٹر نذیر حسین نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی، انھوں نے بتایا کہ مخبر نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان کراچی میں موجود ہیں بہت جلد ان کی نئی پناہ گاہ کے بارے میں پتہ چل جائے گا، انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے ٹھکانے کے بارے میں معلوم ہوتے ہی انھیں گرفتار کر لیا جائے گا، واردات میں ملوث ملزمان کے ناموں کے بارے میں انھوں نے بتانے سے انکار کر دیا۔

انسپکٹر نذیر حسین نے بتایا کہ انھوں نے قتل کے زیادہ تر مقدمات حل کیے ہیں اس قتل میں ملوث ملزمان بھی قانون کے ہاتھ سے بچ نہیں سکیں گے، واضح رہے گزشتہ پیر کی شب ساڑھے10بجے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کرتے ہوئے مقصود خان نیازی کے سر پر ایک گولی مار کر بلا خوف و خطر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے تھے ملزمان کا چہرہ کھلا ہوا تھا جس کے باعث مقتول کے بھائی اور والد کے علاوہ محلے کے متعدد لوگ انھیں دیکھ کر شناخت کر سکتے ہیں۔
Load Next Story