ایران نے جوہری پروگرام شمالی کوریا پہنچانا شروع کردیا برطانوی اخبار

شمالی کوریا کا حالیہ تجربہ ایرانی سائنسدانوں کی موجودگی میں ہوا، رپورٹ ، امریکا کا اظہار تشویش.

شمالی کوریا کا حالیہ تجربہ ایرانی سائنسدانوں کی موجودگی میں ہوا، رپورٹ ، امریکا کا اظہار تشویش. فوٹو: فائل

برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اپنا جوہری پروگرام ٹیکنالوجی اور سائنسدان شمالی کوریا تک پہنچانا شروع کردیئے ہیں اور شمالی کوریا کا حالیہ جوہری تجربہ بھی ایرانی سائنسدانوں کی موجودگی میں ہوا ہے جبکہ امریکا نے اس اقدام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

برطانوی اخبار لندن ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر فخری زادے نے براستہ چین شمالی کوریا کا دورہ کیا اور حالیہ جوہری تجربے کا مشاہدہ کیا رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے شمالی کوریا کو نہ صرف مکمل ٹیکنالوجی اور تعاون فراہم کیا جارہا ہے بلکہ پیانگ یانگ کو ایرانی سائنسدانوں کی خدمات بھی حاصل ہیں۔




سینیئر امریکی سفارتکار اور جوہری عدم پھیلائو کے ماہر تھامس گرام نے اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس رپورٹ میں صداقت ہے تو یہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1747کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ایران اور شمالی کوریا کو چین کی جانب سے مکمل جوہری تعاون حاصل ہے۔
Load Next Story