مالی میں جھڑپیں القاعدہ کا اہم رہنما 40 ساتھیوں سمیت ہلاک

ابو زیدساتھیوں سمیت الجزائرکی سرحدکےنزدیک تاغارکےایک پہاڑ میں مارا گیا،فرانس اورمالی حکومت کی جانب سے واقعے پرخاموشی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ القاعدہ کے رہنما پر فضائی حملہ ہوا یا جھڑپوں میں ہلاک ہوئے، ذرائع، دیگر کارروائیوں میں 50 سے زائد جنگجو گرفتار. فوٹو: فائل

MIRANSHAH:
مالی کے شمالی علاقے میں جاری جھڑپوں میں القاعدہ کا ایک سینئر لیڈر عبدالحمید ابوزید اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

جمعے کو عرب ٹی وی کے مطابق ابو زید 40 جنگجوؤں سمیت الجزائر کی سرحد کے نزدیک واقع مالی کے شمالی علاقے تاغار کے ایک پہاڑ میں مارا گیا۔ فرانس کی وزارت دفاع نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ الجزائر نے ابو زید کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔




یہ نہیں بتایا گیا کہ القاعدہ کے یہ جنگجو فضائی حملے میں مارے گئے ہیں یا دوبدو لڑائی میں ہلاک ہوئے۔ مالی میں مسلح باغیوں سے علاقے کو خالی کرانے کیلیے سرکاری فوج کے ساتھ فرانسیسی فوجی دستے بھی سرگرم ہیں۔ دریں اثنا جزیرے گائو میں کارروائی کے دوران 50 سے زائد مسلح جنگجوئوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
Load Next Story