نواز شریف کا ٹرائل روکنے کی درخواست پر چیمبر اپیل دائر

سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ رجسٹرارآفس کے اعتراضات کوچیلنج کیا ہے

سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ رجسٹرارآفس کے اعتراضات کوچیلنج کیا ہے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کو چیلنج کردیا گیا۔


نواز شریف نے چیمبر اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بلاجواز ہیں کیونکہ رجسٹرار آفس کوئی جوڈیشل فورم نہیں جو اعتراضات کرے۔

خواجہ حارث کے توسط سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ درخواست واپس کرنے کا اختیار صرف عدالت کے پاس ہے۔ نواز شریف کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایسا فیصلہ جس کے عوام کے بڑے حصے پر اثرات ہوں اس کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے۔
Load Next Story