چیف جسٹس نے سندھ یونیورسٹی اساتذہ کی جانب سے طالبات کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا
شعبہ انگلش کی طالبات نے درخواست دی، رجسٹرار سے 7 نومبر تک جواب طلب
اسلام آباد میں نوجوان پر لینڈ مافیا کے کارندوں کے تشددکی رپورٹ بھی طلب۔ فوٹو : فائل
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی جانب سے طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جامعہ سندھ کے شعبہ انگلش کی طالبات کی درخواست پرنوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے یونیورسٹی رجسٹرار سے7 نومبر تک رپورٹ طلب کر لی۔ طالبات کی جانب سے چیف جسٹس کو بھجوائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شعبہ انگلش کے اساتذہ طالبات کو ہراساں کرتے ہیں جبکہ وائس چانسلر کو کئی بار آگاہ کیاگیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس نے اسلام آباد کے گاؤں کرپا میں دوافراد پر بااثرگروپ کے مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔