میچ سے قبل سیکیورٹی اداروں نے بورڈ ملازمین کے کوائف جمع کرلیے

فوٹو : اے ایف پی
پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل سیکیورٹی اداروں نے پی سی بی ملازمین سمیت اسٹیڈیم اور اطراف میں فرائض انجام دینے والے تمام افراد کے کوائف جمع کرلیے۔
ذرائع کے مطابق میچ سے قبل اور دوران ڈیوٹی دینے والے ہر شخص کی شناخت کی جارہی ہے، اس مقصد کیلیے بائیو میٹرک سسٹم سے بھی مدد لی جائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ 29اکتوبرکو شام 6 بجے شروع ہوگا، اس روز اسٹیڈیم آنے والوں کو بھی شناختی کارڈز ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ہے، مختلف چیک پوائنٹس سے داخل ہوتے ہوئے کسی بھی جگہ بائیومیٹرک تصدیق کی جاسکے گی۔