یونس خان نے بھی پاک بھارت باہمی مقابلوں کے حق میں آواز بلند کردی

ہمسائیوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے،یونس خان

فوٹو: فائل

QUETTA:
سابق پاکستانی کپتان اوراسٹار بیٹسمین یونس خان نے بھی پاک بھارت باہمی مقابلوں کے حق میں آواز بلند کردی، ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ ہمسائیوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے۔


انھوں نے مزید کہاکہ کیریئر کے دوران کافی مصروف رہا، میں سوچتا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ آرام ملے گا مگر میری مصروفیات میں اور بھی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔
Load Next Story