حکومت کا کابینہ سےآئی جی پولیس کی تبدیلی کی منظوری لینےکافیصلہ

کابینہ کا اجلاس 28اکتوبرکو وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوگا، ذرائع

کابینہ کا اجلاس 28اکتوبرکو وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوگا، دفعہ 144کے نفاذ کا اختیارکمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کودیے جانے کاامکان ہے،ذرائع فوٹو: فائل

حکومت نے صوبائی کابینہ سے آئی جی پولیس کی تبدیلی کی منظوری لینے کا فیصلہ کرلیا،موجودہ آئی جی پولیس کی تبدیلی کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کابینہ کا اجلاس 28اکتوبر کو وزیراعلیٰ ہائوس میں طلب کرلیاہے .


کابینہ ایجنڈے کے مطابق موجودہ آئی جی پولیس کی تبدیلی کی کابینہ ارکان سے منظوری لی جائے گی موجودہ آئی جی پولیس کو گریڈ22کے افسر سے تبدیل کیا جائے گااس سے قبل بھی سندھ حکومت کی جانب سے موجودہ آئی جی پولیس کو تبدیل کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری لی گئی تھی.

آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس میں تقرریوں و تبادلوں کے حوالے سے بنائے گئے قواعد و ضوابط میں ترمیم بھی ایجنڈے میں شامل ہے،اس کے علاوہ اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کے معاملے میں بھی ترمیم پر غور ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو دیے جانے کا ا مکان ہے اس سے قبل محکمہ داخلہ پولیس کی سفارش پر دفعہ 144نافذ کرتا تھا۔
Load Next Story