عالیہ بھٹ نئی فلم میں ارجن کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی
دوسروں کے تجربات سے سیکھتی ہوں، گھریلو عورت کا کردار نبھانے کے لیے تیار ہوں، ساؤتھ کی فلم کے لیے بھی کام کررہی ہوں
دوسروں کے تجربات سے سیکھتی ہوں، گھریلو عورت کا کردار نبھانے کے لیے تیار ہوں، ساؤتھ کی فلم کے لیے بھی کام کررہی ہوں، عالیہ بھٹ فوٹو : فائل
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ''2سیٹسیس ''کی شوٹنگ میں حصہ لیا اس فلم میں ان کے مدمقابل ارجن کپور پرفارم کررہے ہیں۔
عالیہ کی دو فلموں کی شوٹنگز جاری ہے ۔ یہ دونوں فلمیں رواں سال ریلیز کی جائیں گی ۔ادھر اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ہارر فلم میں مرکزی کردار نبھانا چاہتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ''راز''کے سلسلے کی کسی بھی اگلی فلم کا حصہ بننا پسند کروں گی ،''سٹوڈنٹ آف دی ایئر ''بالی وڈ میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کی گیم تھی اور اس گیم میں بڑی کامیاب رہی ہوں اب اپنی مرضی کے کردار نبھاؤں گی ۔اداکارہ نے بتایا اداکارہ نے کہا کہ اگر ''رازفور''اور مرڈر فور''بنتی ہیںاور مجھے اس میں اہم کردار مل جائے تو میری خواہش پوری ہوجائے گی۔
اداکارہ کی نئی آنیوالی فلمیں ''ہائی وے ''اور ''2سیٹسیس ''رواں سال ہی ریلیز کی جائیں گی ۔19 سالہ بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہندی فلموں کے ساتھ ساؤتھ کے لیے بھی کام کررہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلموں میں مختلف کردار نبھاؤں گی ۔فلم میں شادی شدہ عورت کا کردار نبھانے کے لیے مشاہدات کرتی رہی ہوں اور گھریلو عورت کی سرگرمیوں کو نوٹ کرکے اپنے کردار کو پرفکیٹ بنانے کے لیے کوشاں ہوں ۔اداکارہ نے بتایا کہ نئی فلموں میں اب سنجیدہ کردار نبھانے جارہی ہوں اور ان کرداروں کے لیے محنت اور مطالعہ کو ضروری سمجھتی ہوں۔
اس لیے میں نے اپنے کام پر زیادہ توجہ مرکوز کررکھی ہے ۔فلم کے کردار کے لیے اپنا لب ولہجہ بھی ویسا ہی بنانے کے لیے حقیقی کرداروں کا مشاہدہ کیا ہے ۔ان کی بول چال رہن سہن کو سمجھا ہے اور پھر ان کی طرح ان کے ماحول میں رہ کر اورکرکے دکھایا ہے اب میں سمجھتی ہوں کہ میں ایسے کردار نبھانے کے قابل ہوگئی ہوں ۔اس لیے میں نے نئے کردار نبھانے کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے تو مجھے خوشی ہوتی ہے ،نئی فلموں کے اسکرپٹ کو دیکھتی ہوں اور پھر ان میں اپنے کردار کا جائزہ لے کرکام کرنے کافیصلہ کرلیتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ دوسروں کے تجربات سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ فلم ''2 سٹیسٹس ''ایک تامل لڑکی کی شادی اور محبت کی کہانی ہے جسکی کہانی ایک پنجابی لڑکے کی تامل لڑکی سے عشق اور شادی کے تجربات پر مبنی ہے ۔اس میں دونوں کے خاندان میں ثقافتی اقدار کے تضاد حائل ہوتے ہیں ۔اداکارہ نئی فلم میں ارجنکپور کے مدمقابل جلوہ گرہورہی ہیں ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ کو ایکتا کپور کے نئے پراجیکٹ میں بھی کاسٹ کیا گیا ہے ۔ مہیش بھٹ کی صاحبزادی کو ہدایت کار کرن جوہر نے لانچ کرکے بالی وڈ میں ان کے لیے نئے راستے بنائے ہیں۔
اس وقت اداکارہ عالیہ بھٹ کو کئی نئی فلموں کی پیشکش ہوئی ہے ان میں دو فلموں کو سیٹ کی زینت بنایا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ نوعمر اداکارہ فنکار فلمساز ،ہدایتکار اور رائٹر مہیش اور اداکارہ سونی کے گھر 15 مارچ 1993 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں ۔اداکارہ ہدایتکارو اداکارہ پوجابھٹ ، شاہین بھٹ اور راہول کی بہن ہیں اداکار عمران ہاشمی ان کے کزن ہیں جب کہ مکیش بھٹ انکل ہیں ۔عالیہ نے اگرچہ 1999کی فلم ''سنگھرش''میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیا ۔تاہم ان کی بطور اداکارہ پہلی فلم 2012 کو ریلیز ہونے والی ''سٹوڈنٹ آف دی ایئر ''ہی قراردی جارہی ہے۔
اداکارہ نے ابتدائی تعلیم مقامی اسکول سے حاصل کی۔ اداکارہ کو پہلی بار کرن جوہر کی فلم میں لیڈنگ لیڈی رول میں متعارف کرایا گیا ۔اس فلم کو بھارت کے 1400 سے زائد سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیاتھا۔ اس فلم میں اداکارہ کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرکے نئے ریکارڈ بنائے ۔بالی وڈ نقاد ترن آدرش کاکہنا ہے کہ کرن جوہر کی فلم میں عالیہ کی پرفارمنس عمدہ رہی ،انھوں نے اداکارہ کی پہلی فلم کو اچھا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالیہ کا آغاز کرینہ کپور کی فلم ''کبھی خوشی کبھی غم کی طرح ہے۔
انھوں نے کہا کہ فنکار گھرانے سے تعلق ہونے پران سے جو توقعات وابستہ کی جارہی تھیں عالیہ ان پر ہو بہو پوری اترتے ہوئے نظر آتی ہیں ،تاہم ان کی نئی فلمموں میں اب پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کی لیے تیاری کو بھی دیکھا جارہا ہے ۔بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ عالیہ کی نئی فلموں کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے ۔نئی فلموں میں ان کی پرفارمنس نے ہی ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں اب اپنی پسند کے کردار نبھاؤں گی۔