کوٹری 2 ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق 6 زخمی

سن شہر کے قریب کار الٹنے سے 40 سالہ حفیظ الرحمان جلبانی اور 4 سالہ شناور علی موقع پر ہی جاں بحق.

سپر ہائی وے چوکی نمبر 12 کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے کار الٹنے سے ،70 سالہ خاتون عائشہ جاں بحق. فوٹو: فائل

سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر2 علیحدہ علیحدہ حادثات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے سن شہر کے قریب تیز رفتار کار کراچی سے لاڑکانہ جاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 40 سالہ حفیظ الرحمان جلبانی اور 4 سالہ شناور علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ3 افراد امام اللہ جلبانی، شفقت، اجنا خاتون شدید زخمی ہو گئے جنھیں ایل ایم یو جامشورو اسپتال پہنچایا گیا۔




حادثے کا شکار افراد لاڑکانہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ ایک دوسرے حادثے میں سپر ہائی وے چوکی نمبر 12 کے قریب کراچی سے سکھر جانے والی ایک تیز رفتار کار اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 70 سالہ خاتون عائشہ موقع پر ہی جاں بحق اور3 افراد عبدالحمید، حمید اللہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔
Load Next Story