سانگھڑ مقامی آبادی کی سہولتوں کیلیے آئل فیلڈ دفتر کے باہر مظاہرہ
پیداوار سے رائلٹی مقامی لوگوں پر خرچ کی جائے،اسپتال اور میٹرنٹی ہوم قائم کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ.
پیداوار سے رائلٹی مقامی لوگوں پر خرچ کی جائے،اسپتال اور میٹرنٹی ہوم قائم کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل
سنجھورو آئل فیلڈ اینڈ گیس کے گیٹ کے سامنے رورل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
سید مقیم شاہ، اسماعیل لغاری، سید حاجی شاہ، رضا وسان و دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ائل کمپنیوں میں مقامی لوگوں کوبھرتی کیا جائے اور فیلڈ کے اطراف روڈ تعمیر کرکے پانی، بجلی اور گیس مفت دی جائے۔
اسپتال قائم کیے جائیں فیلڈ سے نکلنے والے زہریلے دھواں سے انسانی آبادی، جانور، فصلیں متاثر ہوئی ان کا ازالہ کیا جائے۔ پیداوار سے رائلٹی مقامی لوگوں پر خرچ کی جائے، گشتی ایمبولینس، اور میٹرنٹی ہوم قائم کیے جائیں، دوسری صورت میں احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔