سانگھڑ نارا کینال سرکل کے 3 ہزار ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی
ملازمین نے دفاتر کو تالے لگادیے، احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی،بینک کے ذریعے ادائیگی کی جائے، محمد علی منگراس.
ملازمین نے دفاتر کو تالے لگادیے، احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی،بینک کے ذریعے ادائیگی کی جائے، محمد علی منگراس. فوٹو: فائل
نارا کینال سرکل کے3 ہزار ملازمین نے 3 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایک ہفتہ سے آفسوں کی تالہ بندی کی ہوئی ہیں۔
تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوئی تو پورے سندھ میں احتجاجی تحریک چلائیں گے،سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن سندھ کے مرکزی چیئرمین محمد علی منگراس ، نائب چیئرمین خان محمد نظامانی کی ہدایات پر احتجاج، اس موقع پر محمد علی گوراہو ، رانو جتوئی، رانجھن لوہار نے صحافیوں کو بتایا کہ نارا کینال سرکل میرپور خاص سیڈا کے ملازمین 3 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں جس کی بنا پر گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ملازمین کی جانب سے 25 فروری سے دفاتر کی تالہ بندی کی جارہی ہے، انھوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر سیڈا گھوٹکی اسکارپ انور علی سیال من پسندافراد کو سیاسی بنیادوں پر نوازنے میں لگے ہوئے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ریٹائرڈ ملازمین اورفوتی کوٹہ پر عمل کیا جائے، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بنک کے ذریعے آن لائن کی جائے، تنخواہوں کی فوری ادائیگی نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔