انگلینڈ وارم اپ میچ میں ناکامی کی خفت سے دوچار
نیوزی لینڈ الیون نے 3 وکٹوں سے میدان مارلیا، واٹلنگ کے ناقابل شکست 89 رنز
کوئنز ٹاؤن: انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ الیون کے جان واٹلنگ شاٹ کھیل رہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
انگلینڈ وارم اپ میچ میں ناکامی کی خفت سے دوچار ہوگیا۔
بریڈلی جان واٹلنگ نے ناقابل شکست 89 رنز جڑ کر نیوزی لینڈ الیون کو 4 روزہ مقابلے میں 3 وکٹوں سے فتح دلادی، ٹام لیتھام 48 رنز کیساتھ نمایاں رہے، انگلش ٹیم کو 7 برس میں پہلی مرتبہ کسی فرسٹ کلاس پریکٹس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، مہمان سائیڈ نے میچ کے چوتھے اور آخری روز اپنی دوسری اننگز 256 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئرڈ کی۔
میٹ پرائر (68) کے بعد گریم سوان نے ناٹ آؤٹ 41 رنز کیساتھ دوسرا بڑا حصہ ڈالا مگر فتح کیلیے جلد حریف سائیڈ کی وکٹیں اڑانے کا مقصد پورا نہیں ہوا۔ کیوی الیون کو فتح کیلیے 333 رنز کا ہدف ملا جوکہ اس نے 8 گیندیں قبل 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ٹام لیتھام اور ہمیش ردرفورڈ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 56 رنز جوڑے، ردرفورڈ کو ووکس نے 33 رنز پر آؤٹ کیا۔
اسٹورٹ براڈ نے کارل کاچوپا کو صفر پر آؤٹ کرکے کچھ امیدیں جگائیں مگر بروم نے لیتھام کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، لیتھام کو 48 رنز پر سوان نے وکٹ کیپر کا کیچ بنایا، بروم کو 41 رنز پر براڈ نے ہی میدان بدر کیا۔
ووکس نے براؤنلی (17) کو آؤٹ کیا، اس طرح چائے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کا اسکور پر 5 وکٹ پر 167 تھا آخری سیشن میں واٹلنگ نے انگلش بولنگ اٹیک کی پٹائی کا چارج سنبھالتے ہوئے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن کے ساتھ ٹیم کو ٹارگٹ کے قریب کیا، جوئے روٹ نے اینڈرسن کو 44 اور جمی نیشام کو 20 رنز پر قابو کیا، واٹلنگ 89 اور واگنیر 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ براڈ، ووکس اور روٹ تینوں نے دودو وکٹیں لیں۔