حسیم کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑے گا حسن سردار
پہلی ترجیح بہترین دستیاب کھلاڑیوں سے قومی ہاکی ٹیم تشکیل دینا ہے،چیف سلیکٹر
پہلی ترجیح بہترین دستیاب کھلاڑیوں سے قومی ہاکی ٹیم تشکیل دینا ہے،چیف سلیکٹر۔ فوٹو : فائل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وسابق قومی کپتان اولمپئن حسن سردار نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن عبدالحسیم خان کے ٹیم میں ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
حسن سردار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحسیم خان نے بدھ کو پریس کانفرنس میں انٹرنیشنل ہاکی سے بطور احتجاج ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے موجودہ پی ایچ ایف اور سلیکشن کمیٹی کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کیا، وہ کوئی غیر معمولی کھلاڑی نہیں بلکہ عام سے کھلاڑی ہیں، ان سے کئی درجے بہتر کھلاڑی اس وقت پاکستان میں موجود اور قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں اس لیے حسیم خان کی عدم موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایک سوال کے جواب میں حسن سردار نے کہا کہ عبدالحسیم خان کو ان کے چچا اولمپئن حنیف خان کی وجہ سے ہی ورلڈ ہاکی لیگ کیلیے قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، انھیں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے۔
حسن سردار نے کہا کہ ہمارے سامنے قومی مفاد ہوتا ہے، کسی سے کسی قسم کا انتقام کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، ہم ملک میں دستیاب بہترین کھلاڑیوں کو ہی قومی ٹیم میں سلیکٹ کرتے ہیں، پاکستان ہاکی اپنے عروج کی جانب رفتہ رفتہ ہی جائے گی، مشکلات کا یہ دور جلد گزر جائے گا۔