تیراہگولہ گرنے سے بچہ جاں بحق باڑہ میں دھماکے سے 3زخمی

پشاوراورمردان میں فائرنگ،2خواتین سمیت 3جاں بحق،حجرے پردستی بم سے حملہ.

پشاوراورمردان میں فائرنگ،2خواتین سمیت 3جاں بحق،حجرے پردستی بم سے حملہ. فوٹو فائل

وادی تیراہ میں گولہ گرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق گولہ تمبودرہ میں عیسیٰ خیل نامی قبائلی کے گھر پر گرا جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا اس کا 5 سالہ بھتیجا جاں بحق اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی۔ باڑہ شین کمر میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔




پشاورکے علاقہ بڈھ بیر میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے عبدالمتین نامی شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جن کی شناخت نہ ہوسکی، مقامی لوگوں نے چندہ کرکے دونوں خواتین کو امانتاً دفنادیا۔ ایک اور واقعے میں حجرے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔
Load Next Story