ووٹ کی طاقت سے مورثی سیاست کاخاتمہ کرناہوگا فاروق ستار

کیسی جمہوریت ہے جوجیتاوہ وزیر،جوہارامشیر،باقی سب سفیربن گئے،عوام فقیرکے فقیررہ گئے

اللہ نے چاہا تو پورے ملک سے کامیابی حاصل کرینگے، ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر خطاب۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینروحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ آئندہ الیکشن کے بعدجوسحرطلوع ہوگی وہ ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کے حقوق کی ضامن ہوگی۔

اگر ہمیں اقتدار ملا تو پاکستان کی ہر گلی ،محلے اور ایک ایک گھرتک جمہوریت کے ثمرات پہنچائیں گے،یہ کیسی جمہوریت ہے کہ جو جیتا وہ وزیر جو ہاراوہ مشیرجو باقی رہ گئے سب سفیر اورپاکستانی عوام فقیرکے فقیر۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 249میں عثمان آباد، دھوبی گھاٹ،بادشاہی روڈ، میجر عبدالرحمان روڈ، گارڈن اور پاکستان کوارٹرمیں مکمل ہونیوالے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم کواپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان سے جاگیرداروں اوروڈیروں کی موروثی سیاست کاخاتمہ کرنا ہوگا۔




ملک کے عوام کے درمیان زبان کی بنیاد پرکوئی لڑائی نہیں یہ وڈیرے جاگیردار اپنے مفادات کے حصول کیلیے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی ساز شیںکرتے ہیں،جس طرح ہم نے سیوریج اورابلتے ہوئے گٹروں کوخودصاف کیا ہے اسی طرح ہم ملک کی سیاست سے گندگی کا صفایاکردیں گے،آئندہ انتخابات میں اللہ نے چاہا توپاکستان بھر سے کامیابی حاصل کریں گے،مقامی حکومتوں کا نظام ہی پاکستان کامستقبل ہے اس نظام کے ذریعے ہی پاکستان کے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کی جا سکتی ہے۔اجتماع سے رکن سندھ اسمبلی طاہرقریشی،انچارج تنظیمی کمیٹی حمادصدیقی کے علاوہ معروف تاجر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story