مخالفین قوم کو تقسیم کرکے ملک کو نفرت کا گڑھ بنانا چاہتے ہیں نواز شریف

پاکستانیوں کا آپس میں کوئی تصادم نہیں،کارکن انتخابی مہم کے دوران نفرت کو محبت میں بدلنے والا پیغام گھرگھر تک پہنچائیں

امیدواروں کا چنائو کارکنوں کی مشاورت سے ہوگا، ایسے امیدوارسامنے لائیں جو خدمت اوردیانت کی مثال ہوں،مشاورتی اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI:
مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ اندھیروں کو اجالوں میں بدلنے کی جدوجہد کر رہی ہے جبکہ ہمارے مخالفین قوم کو لسانی، علاقائی، فرقہ وارانہ اور گروہی بنیادوں پر تقسیم کر کے ملک کو نفرتوں کا گڑھ بنانا چاہتے ہیں۔

ہفتے کو پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ن لیگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان کا ہرشہری مساوی حقوق کا حامل ہے اورہرایک کا پاکستان پرحق ہے، پاکستانیوں کا آپس میں کوئی تصادم نہیں، جو لوگ کسی بھی نعرے کے ذریعے پاکستانیوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کرتے ہیں وہ دراصل غربت، جہالت اور بیماری کے خلاف پاکستانیوں کے متحدہ محاذ کوکمزورکرتے ہیں۔ انھوں نے شرکا سے کہاکہ انتخابی عمل کے دوران ن لیگ کا وہ پیغام گھرگھر تک پہنچانا ہم سب کا فرض ہے،جو نفرت کو محبت اورانتشار کواتحاد میں بدل دے۔




نوازشریف نے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں سے ممکنہ انتخابی امیدواروں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور امیدواروں کے چنائو کے لیے کارکنوں کی رائے حاصل کرنے کی حکمت عملی وضع کی گئی۔ نواز شریف نے کہا کہ امیدواروں کا چنائو کارکنوں کی مشاورت سے ہوگا، کارکن ایسے امیدواروں کو سامنے لائیں جوخدمت اوردیانت کی مثال ہوں جن کی عوام دوستی اور جمہوریت کے ساتھ وابستگی ناقابل تردید ہو۔ انھوں نے وضاحت کی کہ ن لیگ کی تحریک ایک ایسی پارلیمنٹ کی تشکیل کے لیے ہے جو انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو محفوظ اورخوشحال بنانے کے فاسٹ ٹریک پر ڈال دے۔

آئی این پی کے مطابق نوازشر یف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں کر پشن 'لوٹ مار 'مہنگائی 'بے روزگاری اورلوڈشیڈ نگ کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور آئندہ انتخابات میں قوم لٹیروں کومسترد کر دے گی اورآنے والی حکو مت ن لیگ کی ہو گی اور ہم اقتدار میں آکر ایک مر تبہ پھرملک میں ترقی وخوشخالی کا دورکاآغاز کر یگی ۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکو مت نے میٹروبس 'آشیانہ ہائوسنگ اسکیم 'اجالا پروگرام اور دانش اسکو ل جیسے منصوبے بنا کرحقیقی معنوں میں عوامی خد مت کا ثبوت دیا ہے، ہم نے ملک وقوم قوم سے وعدے نہیںبلکہ عوام کی ترقی وخوشخالی کے لیے ہمیشہ عملی اقدامات کیے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story