زمبابوے کرکٹ دوبارہ مالی بحران کا شکار اسٹاف کو آدھی تنخواہیں ملیں گی

انتظامیہ نومبر کے اختتام تک صورتحال بہتر بنانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔

انتظامیہ نومبر کے اختتام تک صورتحال بہتر بنانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

زمبابوے کرکٹ ایک بار پھر مالی بحران سے دوچار ہوگیا جس کے سبب ملازمین کی تنخواہیں اور پلیئرز کو ادائیگیاں بھی مشکل ہوں گیں۔


رپورٹ کے مطابق زیڈ سی کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ ہیومن ریسورسز نیسٹا ویکی نے اسٹاف کو آگاہ کیا کہ وہ ماہ اکتوبر کی نصف تنخواہ ہی حاصل کرپائیں گے، انتظامیہ نومبر کے اختتام تک صورتحال بہتر بنانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ میمو پر 25 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

دوسری جانب زیڈ سی آفیشل کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا اندورنی معاملہ ہے اور ہم اسے جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
Load Next Story