فوجی قیادت اہم اجلاسوں میں لٹیروں کے ساتھ کیوں بیٹھتی ہے شیخ رشید
ناموس رسالتؐ، فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے والوں کی زبانیں کھینچ لیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ
ناموس رسالتؐ، فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے والوں کی زبانیں کھینچ لیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو: فائل
GUJAR KHAN:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوجی قیادت سے پوچھتا ہوں کہ وہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ان لٹیروں کے ساتھ کیوں بیٹھتے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے زیراہتمام چونگی نمبر 14پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ' فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لیں گے، فوجی قیادت سے پوچھتا ہوں کہ وہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ان لٹیروں کے ساتھ کیوں بیٹھتے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکمران عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں۔ ان کی بیٹیاں لندن کے اسپتالوں میں جبکہ پاکستان کی بیٹیاں سڑکوں پر بچے جنم دے رہی ہیں جن کی جائیدادیں' اثاثے اور اولادیں باہر ہیں انھیں پاکستان میں سیاست کا کوئی حق نہیں نجی محفلوں میں نواز شریف کہتے ہیں کہ بدنام مجھے کیا جارہا ہے جبکہ سارا پیسہ شہباز شریف کھا گیا ہے۔
سربراہ عوام مسلم لیگ نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان دینے والوں نے قبرستان بھی نہ دیا اور دوسرے نے کہا کہ ایشین ٹائیگر بنائوں گا اور اپنے بیٹے کو ٹائیگر بنا دیا باپ کا نام بدلنے میں غلطی نہیں ہوتی تو حلف نامہ میں تبدیلی کی غلطی کیسے ہوگئی۔ انہوں نے کہ اکہ عراق لیبیا شام اس لئے ٹوٹ گئے کہ ان کی فوج ٹوٹ گئی تھی۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ سی پیک کے فنڈز کھا گئے ہیں ہم سی پیک کے مخالف نہیں ہیں۔ دنیا کا سب سے بڑا چور اور منی لانڈرنگ کرنے والا وزیر خزانہ بنا ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے 25 ایم این ایز کی لسٹ میری جیب میں ہے۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود ایم این اے ملک عامر ڈوگر' اکرم انصاری' ملک عتیق الرحمٰن' ندیم قریشی' خالد سندھو' عاطف خان' شیخ عمران' ایم پی اے جاوید اختر انصاری' میاں جمیل نے بھی خطاب کیا۔