افغانستان آسٹریلوی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 بچے شہید نیٹو نے معافی مانگ لی
صوبہ ارزگان میں آسٹریلوی فوجی لڑائی کے دوران طالبان پرفائرنگ کررہے تھے کہ جانور چرانے والے 2بچے زد میں آگئے
صوبہ ارزگان میں آسٹریلوی فوجی لڑائی کے دوران طالبان پرفائرنگ کررہے تھے کہ جانور چرانے والے 2بچے زد میں آگئے،گورنر نے تصدیق کردی فوٹو: فائل
افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں نے فائرنگ کرکے 2 افغان بچوں کو شہید کردیا، نیٹو نے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ارزگان میں آسٹریلوی فوجیوں نے طالبان سے لڑائی کے دوران فائرنگ کرکے جانوروں کو چرانے والے 2 افغان بچوں کو ہلاک کردیا جن کی عمریں 7 اور 8 سال تھیں۔
صوبائی گورنرامیر محمد اخونزادہ کے مطابق بچے حادثاتی طورپر فائرنگ سے ہلاک ہوئے ،گورنرکے مطابق طالبان نے پہلے آسٹریلوی فوج کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی تھی۔ نیٹو فورسز نے بچوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی ہے۔